BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, دھمکیاں جاری رہیں تو مذاکرات نہیں ہوں گے، اپنے دستخط کا پاس رکھیں: ایران
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران کا ’کام تمام‘ کرنے کی دھمکی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا تو حتمی معاہدے سے متعلق مذاکرات شروع نہیں ہوں گے اور امریکی صدر کو اپنے دستخط کا پاس رکھنا چاہیے۔
’افغان سامورائی‘: جب ایک جاپانی شہری ’موت کی تلاش میں‘ سوویت یونین کے خلاف جنگ کے لیے افغانستان پہنچا
مجاہدین اس بات پر بہت خوش تھے کہ ایک جاپانی اُن کے ساتھ مل کر سوویت افواج کے خلاف لڑ رہا ہے۔ وہ یاد کرتے ہیں کہ مجاہدین ان کی حمایت میں ’تاناکا، تاناکا، تاناکا‘ کے نعرے لگاتے تھے۔
بچوں کو سبزیاں کھلانا مشکل کیوں ہوتا ہے اور اس کا حل کیا ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سبزیوں کو پیش کرنے کا انداز تبدیل کر دیا جائے تو بچوں میں انھیں کھانے کا رجحان بڑھایا جا سکتا ہے۔
’حکومت اور ایجنسیاں پتا لگائیں یہ لوگ کون ہیں‘: کوئٹہ کے قریب شدت پسندوں کا حملہ اور مقامی لوگوں کے ’اغوا‘ پر جنم لیتے سوال
حکام کے مطابق یہ حملہ اتوار کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کے قریب کیا گیا جس دوران حملہ آوروں اور مقامی قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں مقامی قبائل سے تعلق رکھنے والے چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔
علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں چھپا پیغام: بی بی سی نے تہران میں کیا دیکھا؟
سابق ایرانی رہبر اعلی کی ہلاکت پر تہران میں تین روزہ سوگ ایک ایسے سیاسی مظاہرے میں بدل گیا جو کہ ایران کی موجودہ قیادت دنیا کو دکھانا چاہتی تھی۔
اسلام آباد میں پاکستانی فضائیہ کے افسر کی ہلاکت: عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا
اس مقدمے کے پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو ’جج نے ان سے استفسار کیا کہ تم نے یہ یہ کام کیوں کیا؟ تو ملزم نے جواب دیا کہ میں لڑکی کے ساتھ تھا اور وہ بندہ (عاصم طارق) ہمارے درمیان خلل ڈال رہا تھا۔‘
ٹرمپ کی فیفا سے فولارن بالوگن کی سزا معطلی کی درخواست کی تصدیق: ’پابندی برقرار رہتی تو ٹورنامنٹ پر بڑا داغ لگ جاتا‘
امریکی فٹبال ٹیم کے سٹرائیکر فولارن بالوگن کو بوسنیا و ہرزیگووینا کے خلاف میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا اور ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم فیفا نے اب یہ پابندی معطل کر دی ہے اور وہ اب بیلجیئم کے خلاف راؤنڈ آف 16 کا میچ کھیل سکیں گے۔
پاکستان کی مدد سے جدہ میں انٹرنیشنل سٹیڈیم کی تعمیر: کیا محمد بن سلمان کے حالیہ اقدامات سعودی عرب میں کرکٹ کو مقبول بنا پائیں گے؟
سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 کی عالمی رینکنگ میں 28ویں نمبر پر ہے جبکہ سعودی شہری اِس کھیل میں کچھ زیادہ دلچسپی نہیں لیتے ہیں۔ سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم میں بھی بڑی تعداد پاکستانی اور انڈین نژاد شہریوں کی ہے۔ کرکٹ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ حالیہ اقدامات کی بدولت سعودی عرب میں یہ کھیل فروغ پائے گا۔
سُسر کو قتل کرنے کے بعد بہو کا حقِ دفاع کا دعویٰ: ’تمہارے لیے کماتا ہوں، میری خواہشات پوری کرو‘
پولیس افسر کے مطابق 28 سالہ خاتون نے اپنے سسر کے رویے کے بارے میں اپنی ساس کو بھی بتایا تھا، جس کے بعد ساس اور سسر کے درمیان تکرار بھی ہوئی تھی۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































